پیپلز پارٹی ڈیرہ کے سیکرٹری اطلاعات محمود ا ختر پرویز انتقال کر گئے‘ دوست کھوسہ سمیت اہم شخصیات کی نمازجنازہ میں شرکت

  پیپلز پارٹی ڈیرہ کے سیکرٹری اطلاعات محمود ا ختر پرویز انتقال کر گئے‘ دوست ...

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کے دیرنیہ دوست، پیپلز پارٹی ڈیرہ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر پرویز گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ٹیچنگ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

ہسپتال ڈیرہ میں بقضائے الٰہی انتقال کرگئے مرحوم تیس سال سے زائد عرصہ صحافت کے شعبہ سے وابستہ تھے محمود پرویزچوہدری ہر دل عزیز شخصیت کے حامل تھے مرحوم کا نمازہ جنارہ گھنٹہ گھر گول باغ کی جنازہ گاہ میں ادا کیا گیا جس میں سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمدخان کھوسہ، سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ،پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرسردار عرفان اللہ خان کھوسہ،جنرل سیکرٹری علی مراد خان کھتران،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما شیخ عثمان فاروق، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ،سابق ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد،ملک محمد سلیم،غلام فرید جتوئی،قاری محمد اسماعیل کھلول،رانا محمد اکبر،ملک خالد محمود،رانا سجاد احمد،انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی،ناظم الدین بزدار،شیر باز خان بزدار،سید فراست حسین نقوی،ڈاکٹر کیپٹن سلیم احمد،ملک محبوب ثاقب،شیخ محمد رفیع،شیخ محمود احمد،شبلی شب خیز غوری،میر شہر یار خان تالپور،پیپلز پارٹی کے سٹی صدر بابا طاہر شاہ، سابق صدور بار ملک فیض محمد،بہرام خان بزدار،بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسر علی خان کھوسہ، جنرل سیکرٹری سید طیب کلیم بخاری،شاہد مسعود خان قیصرانی،حیدر کفایت عباسی،عبدالرؤف خان لنڈ،منظور احمد خان دریشک،گڈز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسلام خان پٹھان،فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سابق صدر سردار حبیب الرحمن لغاری،رانا اسلام سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدا د نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی تدفین قبرستان غوثیہ لائن پار میں کردی گئی،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے آج دن دس بجے بلاک ایچ کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کے بعد دعا ہوگی۔

انتقال

مزید : ملتان صفحہ آخر