16روزسے مسلسل غیر حاضری پر انجینئر ملک رفیق کے خلاف کارروائی کی ہدایت

  16روزسے مسلسل غیر حاضری پر انجینئر ملک رفیق کے خلاف کارروائی کی ہدایت

  



ملتان (نیوز رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے انجینر ملک رفیق کی سولہ روز سے غیر حاضری کی رپورٹ یونیورسٹی رجسٹرار کو کردی ہے، تحریری مراسلے میں انجینئر (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

ملک رفیق کے خلاف کارروائی کی درخواست بھی کی گئی ہے، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تحریری رپورٹ میں بتایا ہے کہ انجینر ملک رفیق 12 دسمبر تک رخصت پر تھے مگر اسکے بعد تاحال اپنی حاضری کی رپورٹ نہیں کی، پراجیکٹ ڈائریکٹر نے رجسٹرار آفس سے درخواست کی ہے کہ انجینر ملک رفیق ہمڑ کے خلاف یونیورسٹی قوانینِ کے مطابق کاروائی کی جائے۔

غیر حاضری

مزید : ملتان صفحہ آخر