ٹوکن ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کی فہرست جاری کردی

ٹوکن ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کی فہرست جاری کردی

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔قانون پرعملدرآمدکروانے والی پولیس کی سب سے زیادہ گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلیں۔محکمہ ایکسائزکی جانب(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

سے عام شہریوں کی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیاجاتاہے تو وہاں پرٹوکن ٹیکس نادہندہ سرکاری گاڑیوں کی لسٹیں بھی جاری کردی ہیں۔نادہندگان میں سب سے پہلا نمبر پولیس کی810‘محکمہ صحت کی250‘ آئی جی آفس کی115، ر یسکیو1122کی 190 سے زائد‘ ایڈیشنل چیف سیکرٹری آفس کی56‘ محکمہ زراعت کی55،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی146گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہیں۔ایکسائزرائع کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کے لیے مراسلہ بھی بھجوایاگیا ہے اس کے باوجودٹیکس ادانہیں کیاگیااب ان تمام سرکاری گاڑیوں کو بھی بندکیاجائیگا۔

فہرست

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...