کالے یرقان میں مبتلا 2خواتین سمیت 4افراد دم توڑ گئے

  کالے یرقان میں مبتلا 2خواتین سمیت 4افراد دم توڑ گئے

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا2خواتین سمیت4 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔4زیرعلاج۔ تفصیل کیمطابق پل ڈگہ کی رہائشی 60 سالہ شریفاں بی بی‘ ظاہر(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

پیر کی22سالہ صفیہ بی بی‘ کینال کالونی کا70سالہ لعل بخش اورچک176پی کارہائشی46سالہ علی حسن کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجودچاروں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ4متاثرین جن میں باغ وبہار کی رہائشی20سالہ حاجراں بی بی‘ تھلی چوک کا45سالہ جاویداقبال‘ چک140کا 70 سالہ محمداسلم اور چوک بہادرپور کارہائشی54سالہ خمیسہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر