ڈیرہ میں صحافی کالونی کا قیام کمشنر پر مشتمل 3رکنی کمیٹی قائم

ڈیرہ میں صحافی کالونی کا قیام کمشنر پر مشتمل 3رکنی کمیٹی قائم

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا احسن اقدام، ڈیرہ میں صحافی کالونی کے قیام کے لیے کمشنر ڈیرہ پر مشتمل تین رکنی کمیٹی کا قیام۔ لیٹر جاری۔(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

ضلع ڈیرہ غازیخان کی صحافتی برادری کی کوششیں رنگ لے آئیں، پریس کلب کے صحافیوں کا وزیراعلی کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے صحت افزامقام مری میں صحافیوں سے کیے گئے وعدہ کے مطابق اپنے دورہ ڈی جی خان میں صحافی کالونی کے قیام کااعلان کیاتھا جس کی باقائدہ تکمیل کیلئے پیش رفت شروع کردی گئی ھے اس سلسلہ میں ان کے آفس نے آفیشل لیٹر جاری کر دیا ہے اور انکی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ نسیم صادق پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے چئیرمین کمشنر ڈیرہ غازی خان اور دو ممبران ڈپٹی کمشر ڈیرہ اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان ہوں گے کمیٹی نے وزیراعلی کے حکم پر اپنا کام شروع کر دیا ہے اور جلد صحافی کالونی کے قیام میں بڑی خوشخبری ملے گی۔اس موقع پر سینئر صحافیوں اخترعلی گجر،اشرف بزدار،شاھد فریدخٹک مدثرلاشاری طارق اسماعیل شمشاد احمد اور مظہر لاشاری نے کہا کہ وزیراعلی کے افس سے لیٹر آنیاور اپنے وعدہ کی تکمیل پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی پوری صحافی برادری وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کاشکریہ ادا کرتی ہے۔ اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

صحافی کالونی

مزید : ملتان صفحہ آخر