وزیراعلیٰ سے شکایت سیل وہاڑی کے انچارج مہر ریاض احمد کی وفد کے ہمراہ ملاقات

  وزیراعلیٰ سے شکایت سیل وہاڑی کے انچارج مہر ریاض احمد کی وفد کے ہمراہ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرم پور (نمائندہ پاکستان) وزیر اعلیٰ پنجاب کے جنوری میں متوقع دورہ وہاڑی پر گرلز کالج کرم پور کا افتتاح اور مترو کی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کریں گے۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل وہاڑی کے چیئرمین مہر ریاض احمد قہم نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

جنوری میں متوقع دورہ وہاڑی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کرم پور کے گرلز کالج کا افتتاح کریں گے اور مترو کی ترقیاتی سکیموں 1122آفس،رول ہیلتھ سنٹر مترو،اور ڈگری کالج خواتین کا اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت 2020میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھائے گی۔اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی عوام کو روزگارد ے گی۔مہنگائی میں کمی آئے گی اور پاکستان کی معشیت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی۔اس موقع پر سیٹھ نذیر احمد،چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ،شہزاد خان وسیر اور دیگر کارکنان موجود تھے۔
ملاقات