صارفین کو سہولیات فراہم کرنا میپکو کی اولین ترجیح ہے‘ اخلاق احمد سید

صارفین کو سہولیات فراہم کرنا میپکو کی اولین ترجیح ہے‘ اخلاق احمد سید

  



ملتان (نیوز رپورٹر) چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اخلاق احمد سید نے کہا ہے کہ لائن سٹاف محکمہ میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سٹاف کو دوران ڈیوٹی فرائض کی انجام دہی کے لئے جدید ٹی اینڈ پی آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔ صارفین کو سہولیات فراہم کرنا میپکو کی اولین ترجیح ہے۔ میپکو صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کیلئے نئے گرڈاسٹیشنز اور فیڈرز بنارہی ہے۔ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں بورڈ کے 153ویں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرطاہر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

محمود نے بورڈ میں مختلف ایجنڈے پیش کئے جنہیں اتفاق رائے سے منظور کیاگیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسسٹنٹ لائن مینوں، لائن مین سیکنڈ اور لائن مین فرسٹ عہدے کے ملازمین کا ڈینجر الاؤنس5ہزار روپے سے بڑھاکر7ہزارروپے کردیاہے۔ بورڈ نے سیکیورٹی گارڈز کی آؤٹ سورسنگ کرنے، ڈسٹری بیوشن میٹریل کے سالانہ پروکیورمنٹ پلان برائے مالی سال 2019-20?ء ریوائز کرنے کی منظوری دی۔ 25کے وی اے کے3000ٹرانسفارمرز،50کے وی اے کے 1700ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز،50ہزار سٹیل کرا س آرمز، ایک لاکھ20ہزار پن انسولیٹرز، 350کپیسٹرز بینک، 5ہزار ایچ ٹی سٹیل سٹرکچر،3700ایل ٹی سٹیل سٹرکچر،10ہزار تھری فیز میٹرز، 5ہزار500کلومیٹر ریبٹ کنڈکٹر خریدنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرزخالد مسعود خان اور شیخ فضل الہیٰ موجود تھے جبکہ بورڈ ڈائریکٹرز سعداللہ خان، شہریار ارشد چشتی، ظفر عباس اور محمد انور شیخ نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ایچ آر میپکو وقاص مسعود چغتائی، جنرل منیجر آپریشن ناصررشید، جنرل منیجر ٹیکنیکل رانا عبدالستار، ڈائریکٹر فنانس میاں انصار محمود،چیف انجینئر ڈویلپمنٹ رانا محمد ایوب،ڈائریکٹرجنرل آئی ایس میاں ندیم احمد،کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب، منیجر سی پی اینڈ سی آفتاب فضل، منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس جہانگیر بھٹہ، منیجر پلاننگ محمد اصغر گھلو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اخلاق احمد

مزید : ملتان صفحہ آخر