بحرانوں سے نکلنے کیلئے حکومت کو کوئی محاذوں کا سامنا ہے‘ خاور علی شاہ

      بحرانوں سے نکلنے کیلئے حکومت کو کوئی محاذوں کا سامنا ہے‘ خاور علی شاہ

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت کوسنگین بحرانوں سے نکلنے کیلئے کئی محاذوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ خانیوال کے عوامی مسائل کے حل اور علاقائی تعمیر وترقی پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے،نیا سال ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کبیروالا شہر میں سید ذوالقرنین حیدر بخاری کے والد پیر سید ظفر علی شاہ بخاری،پریس کلب کبیروالا کے صدر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

حفیظ سعیدی کی خوش دامن،سید گروپ کے رہنما راؤ محمد آصف سعیدی کی پھوپھی،شیخ عمیر ارشد کے چچا اور بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ہر اچھے اقدام میں کیڑ ے نکالنا اپوزیشن نے وطیرہ بنالیا ہے،نیب قوانین میں ترامیم کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے نہیں بلکہ احتساب کا عمل شفاف اور بلاامتیاز بنانے کیلئے کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالنے کے بعد جن شدید مشکلات کا سامنا تھا،حکومت ان مشکلات سے نجات حاصل کرنے میں بتدریج آگے بڑھ رہی ہے،انشاء اللہ! آنیوالے دنوں میں وفاقی اور پنجاب حکومت،شہریوں کو گراس روٹ لیول تک ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے عوامی توقعات پر پوری اترتی ہوئی دکھائی دیں گی۔ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ضلع خانیوال کے دورے کے دوران ضلع بھر کیلئے تعمیر وترقی کے اہم منصوبہ جات،شہریوں کی اہم ضروریات پر مبنی مطالبات کی منظوری اور ان پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری پر ضلع خانیوال کے عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ممبر ڈویژنل امن کمیٹی سید سہیل عابدی،چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام کے منیجر محمد افضل خان بلوچ،سید فرخ رضا ترمذی،قاسم خان ایری،شیخ محمد ارشد،نوازش علی شاہ،چوہدری محمد قاسم ارائیں اور دیگربھی موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...