سیاہ چین میں شہید ہونیوالا اہلکار دائرہ دین پناہ غربی میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

  سیاہ چین میں شہید ہونیوالا اہلکار دائرہ دین پناہ غربی میں فوجی اعزاز ...

  



تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان)سیاہ چین کے مقام پر شہید ہونے والے دائرہ دین پناہ غربی کے رہائشی پاک فوج کے اہلکارغلام یاسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی شہید اہلکار غلام یاسین کو دائرہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

دین پناہ غربی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا نمازجنازہ میں پاک فوج کے آفیسرز سمیت انتظامیہ کے آفیسران اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سیاہ چین کے مقام پر شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی شہید اہلکار غلام یاسین کو آبائی گاوں دائرہ دین پناہ غربی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا نمازجنازہ میں پاک فوج کے آفیسرز سمیت، سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی غلام یاسین کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اللّٰہ تعالٰی شہید کے درجات بلند کرے

سپرد خاک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...