ترقیاتی کاموں کا آغاز‘ عوام جلد خوشحال ہونگے‘ سیف الدین کھوسہ
عالی والہ(نامہ نگار) بہت جلد عوام میں خوشحالی آئے گی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ملک میں معیشت مضبوط ہو چکی ہے انشاء اللہ عوام کو نئے سال میں عوام کو ریلیف اور مہنگائی کا خاتمہ ہو گا یہ بات سابق رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ نے قصبہ عیسن گوراہا میں سابق جنرل کونسلر اور علاقے کے زمیندار ملک زکریا ڈولہڑ کے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
بھائی ملک محبوب نواز ڈولہڑ کی شادی کی تقریبات کے بعد PTI کے کارکنان اور عہدیداروں کے ہمراہ صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان محب وطن لیڈر ہے انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کر کے ملک کا وقار بلند کیا ہے عوام سے کئے گئے وعدے موجودہ حکومت پورے کرے گی جمہوریت مضبوط ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں آپس میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں ہر یونین کونسل میں PTIکے امیدواروں کو مضبوط کیا جائے عہدیدار مسلسل حلقہ کی عوام سے رابطہ رکھیں ان کے ہر دکھ سکھ مین شریک ہوں آخر میں سجادہ نشین لاڈن شریف خواجہ عبدالسلام نے خصوصی دعا کرائی اور دولہا کو سہرے پہنائے گئے اچھا اہتمام کرنے پر ملک زکریا ڈولہڑ اور ملک محمد نواز ڈولہڑ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر حاجی عبدالغفور ڈیوے آنی، میاں محسن قریشی، محمد نعیم سکھانی، ملک محمد اقبال سیہڑ، ملک مظفر خان، ملک واجد ارائیں، ملک جمال ارائیں، ملک محمد رفیق ڈولہڑ، ملک غلام فرید سیہڑ، ملک نذیر احمد کھکھ، محمد اسلم انگاری، ملک ارشد حسین ڈولہڑ، ملک نور حسین ڈولہڑ، غلام مرتضیٰ میرانی، ملک خالد بلال گوراہا، ملک مظہر حسین گوراہا، ملک سعید احمد گوراہا، ملک اورنگزیب گوراہا، حاجی منظور حسین گھانگلہ، خادم حسین کلاچی، احمد خان علیانی،اسماعیل خان علیانی، فیاض احمد قریشی، اصغر خان کھوسہ، مہر مشتاق سیال، فتح محمد موالی،ملک خالد سیہڑ، چبڑھ خان کھوسہ بھی شریک تھے۔
سیف کھوسہ