راجن پور ”پاکستان“ کی خبر پر ایکشن‘ اہم شاہراہوں کی تعمیر شروع‘ شہر یوں کا خراج تحسین

  راجن پور ”پاکستان“ کی خبر پر ایکشن‘ اہم شاہراہوں کی تعمیر شروع‘ شہر یوں ...

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) روزنامہ ”پاکستان“ کی آواز پر بالاآخر راجن پور شہر کی غربی اور ٹھیڑی کالونی کے مکینوں کی سنی گئی، ٹھیڑی روڈ، بندروڈ اور موتی مسجد سے ڈاکخا نہ چوک تک (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

سڑکات کی تعمیر کی منظوری مل گئی، گورنمنٹ کنٹریکٹر المدینہ کنٹریکٹر کی جانب سے تعمیرات کے کام کاآغاز کردیا گیا شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، روزنا مہ ”پا کستان“ کو آواز بلند کرنے پر مبار کباد تفصیلات کے مطابق روزنامہ ”پاکستان“ نے اپنے مضامین، خبروں میں راجن پورشہر کی غربی کالونیوں کی حالت زار پر خصوصی ضمیمہ شائع کیا اور مسلسل خبریں شائع کیں کہ راجن پور کی ٹھیڑی کالو نی، بندروڈ، ڈاکخا نہ چوک تا سرکلرروڈ سڑکات ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں شہریوں،سکولوں کوجانے والے طلباء وطالبات کوآمدروفت میں سخت مشکلات کاسا منا کرنا پڑرہا ہے منتخب سیاستدانوں، ضلعی انتظا می آفیسران نے بالاخر اس پر مشترکہ میٹنگ کی اور تعمیرات کے محکموں ہائی وے، لوکل گور نمنٹ کے انجینئرز کو ایسٹیمیٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں گذشتہ روز ان سڑکات جن میں ڈاکخا نہ چوک تا سرکلرروڈ پہلا چوک، ڈاکخا نہ چوک تا ٹھیڑی چوک ٹھیڑی روڈ مکمل، میرعالم مدرسہ چوک تا فتح پورچوک بندروڈ مکمل کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے گور نمنٹ کنٹریکٹر المدینہ فرم نے تعمیرات کاکام شروع کردیا ہے شہرکی غرب کا لو نیوں کے رہائشیوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے روزنامہ ”پاکستان“ کواُن کی آواز بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اوراُمید ظاہر کی ہے کہ روز نامہ ”پاکستان“ اسی طرح سماجی مسائل اُجاگر کرتا رہے گا۔

ایکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...