مثبت صحافت تعمیرو ترقی میں کلیدی  کردار ادا کرتی ہے‘ نیاز گشکوری 

    مثبت صحافت تعمیرو ترقی میں کلیدی  کردار ادا کرتی ہے‘ نیاز گشکوری 

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ‘تحصیل رپورٹر) صوبائی اسمبلی کے رکن سردار نیاز حسین خان گشکوری نے کہا ہے کہ مثبت صحافت ریاستی امور بالخصوص تعمیر و ترقی میں قلیدی کردار ادا کرتی ہے۔(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

علاقائی مسائل اور ملکی سطح پر قلم کی طاقت کا مثبت استعمال معاشرہ میں استحکام کا بہترین طریقہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصبہ گرمانی پریس کلب کے نومنتخب صدر مظہر اقبال خان جگلانی کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔نیاز حسین گشکوری نے مزید کہا کہ علاقائی سطح پر مثبت صحافت کرنے والے صحافی علاقہ کی فلاح وبہبود کیساتھ ساتھ مسائل کی عین نشاہدہی کرنے میں جہاں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں وہیں ملکی سطح پر اپنے علاقے کی بہتر نمائندگی کے سرچشمہ کے طور پر محبِ وطن شہری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر نومنتخب صدر مظہر اقبال خان جگلانی کی کامیابی اور ساتھی صحافیوں کے ان پر اعتماد کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کیساتھ اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں صحافی برادری کو شانہ بشانہ چلانے کا بھی عزم کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ کاشف سعید گشکوری اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے جہنوں نے نومنتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نیاز گ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...