2019‘ میپکو ٹیموں کی 17ہزار 844بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں 

 2019‘ میپکو ٹیموں کی 17ہزار 844بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ میپکو ٹیموں نے رواں مالی سال2019-20?ء  کے دوران مہم میں ریجن بھر میں 17844بجلی چورپکڑلئے۔2 کروڑ 62لاکھ15ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر45 کروڑ 46 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔بجلی چوروں سے 21 کروڑ 12 لاکھ روپے وصول۔4729بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)


میں ایف آئی آرز درج کروادی گئیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر سپریٹنڈنگ انجینئرز آپریشن نے ٹیموں کے یکم جولائی 2019?ء  سے 28دسمبر2019?ء  کے دوران ملتان سرکل میں 2356بجلی چوروں کو44لاکھ84ہزاریونٹس چوری کرنے پر9 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور948افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ڈیرہ غازی خان سرکل میں 2531بجلی چوروں کو34لاکھ64ہزاریونٹس چوری کرنے پر4کروڑ94 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ1210مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 1656بجلی چوروں کو27 لاکھ11ہزار یونٹس چوری کرنے پر4کروڑ32 لاکھ روپے جرمانہ عائد اور507 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بہاولپور سرکل میں 1358افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں 23 لاکھ 27 ہزار یونٹس چوری کرنے پر4کروڑ39 لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور409 مقدمات درج کروائے گئے۔ساہیوال سرکل میں 1952بجلی چوروں کو30لاکھ 12ہزاریونٹس چوری کرنے پر5کروڑ19 لاکھ33ہزارروپے جرمانہ عائد اور280مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔رحیم یار خان سرکل میں 2328افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں 24لاکھ9 ہزار یونٹس چوری کرنے پر4کروڑ19 لاکھ روپے جرمانہ عائد اور629مقدمات درج کروائے گئے۔مظفرگڑھ سرکل میں 2138بجلی چوروں کو30 لاکھ 55ہزاریونٹس چوری کرنے پر5 کروڑ21لاکھ روپے جرمانہ عائد اور283مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ بہاولنگر سرکل میں 1030بجلی چوروں کو14 لاکھ5 ہزاریونٹس چوری کرنے پر2 کروڑ45لاکھ روپے جرمانہ عائد اور242مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔خانیوال سرکل میں 2495افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں 33 لاکھ47ہزاریونٹس چوری کرنے پر5کروڑ63 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور221ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔
بجلی صارفین