جمہوریت،پار لیمنٹ مضبوط، ادارے ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، چوہدری سرور

جمہوریت،پار لیمنٹ مضبوط، ادارے ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، چوہدری ...

  



لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جمہوریت اور پار لیمنٹ مضبوط ہورہی ہے تمام ادارے ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے متحد ہیں،اداروں میں اصلاحات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی،اپوزیشن قومی نہیں سیاسی اور ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کر رہی ہے۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

 میں چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات کے دوران گفتگوکر رہے تھے۔اس موقع پر سیاسی اورحکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ معاشی لحاظ سے پاکستان کو بہت سے چیلنجز ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم جو اقدامات کر رہی ہے ان کے ذریعے 2020میں پاکستان کو معاشی مسائل سے نجات ملے گی اور پاکستان معاشی طور پر مزید کامیابی سے آگے بڑ ھے گا اورپاکستان میں ترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ روزگارکے مواقعے بھی میسر آئیں گے اپوزیشن حقائق پر بات کر نے کی بجائے اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومتی اقدامات کو بغیر سوچے سمجھے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے مگراپوزیشن اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوگی۔ بعدازں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور انٹر نیشنل والنٹیر ڈے کے حوالے سے ”نیشنل کیمونٹی ایمر جنسی ریسپانس چیلنج2019“کی گور نر ہاؤس میں ہونیوالی تقر یب میں اہلیہ بیگم پروین سرور کے ہمراہ شر یک ہوئے جہاں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے جبکہ اس موقعہ پر کنٹری ڈائر یکٹر وی ایس او حسام بلال‘ڈائر یکٹر جنرل1122ڈاکٹر رضوان نصیر‘رجسٹرار اکیڈمی 1122فرحان خالد سمیت دیگر بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یہ بات میرے لیے باعث فخر رہی ہے کہ میں پاکستان میں ایمر جنسی سروس کے مثالی قیام سے لیکر اب تک سروس کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار فر ض سمجھ کر ادا کر تاہوں۔

گورنر

مزید : ملتان صفحہ آخر