پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نئے سال کا تحفہ ہے،شیری رحمن 

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نئے سال کا تحفہ ہے،شیری رحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نئے سال کا تحفہ ہے۔ ایک بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہاکہ نئے سال میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مہنگائی تو مت کریں، اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)


کہاکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کس بنیاد پر کر ری ہے، حکومت پہلے ہی عالمی منڈی کے مقابلے میں مہنگا تیل بیچ رہی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ مہنگائی سرکار پورا  سال عوام کا خون چوستی رہی ہے، ڈیڑھ سال میں یہ حکومت پیٹرول کی قیمتون میں 27 روپے کا اضافہ کر چکی ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ عوام سے مزید مہنگائی برداشت نہیں ہو سکتی، حکومت اوگرہ کی سمری کو مسترد کرے۔
شیری رحمن