کرپشن شکایات پر انچارج کیخلاف کارروائی ہوگی‘ احمد علی دریشک 

کرپشن شکایات پر انچارج کیخلاف کارروائی ہوگی‘ احمد علی دریشک 

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد علی دریشک نے ایم پی اے نیاز حسین گشکوری کے ہمراہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ پنجاب بھر  میں مزید 115 سنٹرز بنائے جارہے ہیں ہر شہر کا اپنا سنٹر ہوگا تاکے شہریوں کو زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، سنانواں میں جلد آراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا جائے گا، تمام (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،کمے کام چور سست افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے،کرپشن کی کسی صورت شکایت برداشت نہیں کی جائے گی،اگر کسی اراضی ریکارڈ سنٹر پر ٹاوٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو انچارج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پراراضی ریکارڈ سنٹر کی پورے پنجاب میں بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں اراضی ریکارڈ سنٹر پر آنے والے سائلین کے فوری طور پر مسائل حل کئے جائیں گے اور انکو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی انکی پوری کوشش ہوگی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کا قیام زیادہ سے زیادہ ہو اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کو وہ یونین کونسل کی سطح تک کئے جانے کی کوشش کریں گے تاکہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں،اس موقع پرایم پی اے نیاز حسین گشکوری کا کہنا تھا جلد سنانواں میں آراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا جائے گا ٹاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے عوام کو ہرممکن کوشش کرتے ہوئے سہولیات فراہم کی جائیں گی،اراضی ریکارڈ سنٹر پر موجود سائلین نے چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد علی دریشک کے سامنے مسائل کے انبار لگاتے ہوئے اراضی ریکارڈ سنٹر میں عرصہ 3ماہ سے اے ڈی ایل آر کیسیٹ خالی ہونے پر سائلین پھٹ پڑے، دور دراز سے آئے سائلین کا کہنا تھا کوئی کام نہیں ہورہا،وہ بھاری کرائے لگاکر بغیر کام کے واپس جانے پر مجبور ہیں،نئے تعینات ہونے والے اے ڈی ایل آر نے تاحال سنٹر آنا گوارہ نہ کیا جبکہ آے ڈی ایل آر کی سیٹ خالی ہونے سے اب تک 200 سے زائد انتقال درج نہ ہوپائے زمینوں کی خریدوفروخت ٹھپ ہوکر رہ گئی،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی احمد علی دریشک نے تمام مسائل فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...