ماں،بچہ کی صحت یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھاناہونگے،یاسمین راشد

  ماں،بچہ کی صحت یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھاناہونگے،یاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے راولپنڈی میں الزہراء میڈیکل کمپلیکس کاسنگ بنیادرکھا۔ اس موقع پرطبی رفاعی تنظیم میڈکس انٹرنیشنل اورعزیرامدادمیموریل ٹرسٹ کے عہدیداران سمیت معروف شخصیات نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت کے پہنچنے پرانتظامیہ کی جانب سے بہترین استقبال کیاگیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے شرکاء سے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہاں میڈیکل پروفیشنلزکودیکھ کرانتہائی خوشی ہورہی ہے۔پاکستانی ڈاکٹرزاپنی خدمات کے ذریعے پوری دنیامیں ملک کانام روشن کررہے ہیں۔ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی اورہنگامی اقدامات اٹھاناہوں گے۔ ڈاکٹریاسمین نے کہاکہ الزہراء میڈیکل کمپلیکس ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے اہم کرداراداکرے گا۔نجی شعبہ کوصحت عامہ بہترکرنے میں حکومت کیلئے معاون ثابت ہوناچاہئے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات پیداکی جارہی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہپنجاب کے پانچ اہم اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال دوران زچگی اموات کی شرح میں واضح کمی لائیں گے۔ حکومت عام آدمی کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کامعیاربلندکرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سے عوام کوریلیف ملے گا۔ صوبائی وزیر نے رفاعی تنظیموں کوصحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرنے پرمبارکباددی۔

یاسمین راشد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...