مہنگائی کی شرح میں 18.51فیصد اضافہ‘ 21اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں 

  مہنگائی کی شرح میں 18.51فیصد اضافہ‘ 21اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق26دسمبر2019ء  کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 18.51فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)


جس میں سے21اشیائکی قیمتوں میں اضافہ5اشیاء  کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ایل پی جی (سلنڈر)،کیلا،چکن (زندہ)،دال مونگ،واشنگ سوپ،  انڈہ (فارمی)،گڑ،دال چنا،چینی،دال مسور، دال ماش،انرجی سیور،جارجٹ،ویجیٹیبل گھی،گھی(کھلا)، ا?ٹا، ڈبل روٹی،چاول باسمتی(ٹوٹا)،کوکنگ آئل،آگ جلانے والی لکڑی اورچاول اری (6)کی قیمتوں میں اضافہ،ٹماٹر،پیاز، آلو،خوردنی تیل،لہسن کی قیمتوں میں کمی جبکہ دودھ(تازہ)،دہی، صابن،بیف پلیٹ، بیف،چائیکاکپ، مٹن،الیکٹرک چارجز، ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،سگریٹ،موٹا لٹھا، ماچس،چائے، نمک،لان(کپڑا)،گندم، سرخ مرچ (پسی ہوئی)، دال پلیٹ، مٹی کا تیل،خشک دودھ،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا  ہے۔
مہنگائی