بہاولپور‘ جامعہ اسلامیہ میں ہیپا ٹائٹس  فری یونیورسٹی پروگرام کا آغاز‘ 30ہزار  ملازمین‘ طلبہ کی سکریننگ کی جائے گی 

بہاولپور‘ جامعہ اسلامیہ میں ہیپا ٹائٹس  فری یونیورسٹی پروگرام کا آغاز‘ ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ملک کی پہلی ہیپا ٹائٹس فری یونیورسٹی بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے تعاون سے 30 ہزار طلبا وطالبات، اساتذہ اور (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

ملازمین کی سکریننگ اور ویکسینیشن کے میگا پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔10/جنوری تک جاری رہنے والی اس مہم میں پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور اوراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے مرکزی آڈیٹوریم میں ہیپاٹائٹس سکریننگ کے لیے لگائے گئے کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر غلام ےٰسین، فوکل پرسن پنجاب ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر جہانزیب، فوکل پرسن جامعہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، اساتذہ اور افسران موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق وطن عزیز کو تمام بیماریوں خصوصاً ہیپا ٹائٹس سے پاک بنانے کے لیے جامعہ اسلامیہ میں اس بڑی سرگرمی کا آغاز کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کا تمام عملہ پوری جاں فشانی سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہیپاٹائٹس فری  یونیورسٹی مہم کا آغاز کر چکا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈاکٹرز کے ساتھ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی۔ان اقدامات کے نتیجے میں آج سے یہ مہم کامیابی سے شروع ہو گئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تعاون سے بغداد الجدید کیمپس کے میڈیکل سنٹر میں ہیپا ٹائٹس کی ویکسینیشن کا خصوصی مرکز قائم کرے گی جہاں ہیپا ٹائٹس سے متاثرہ افراد کی مفت ویکسی نیشن اور طبی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جلد ہی دونوں اِداروں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو ں گے۔ دریں اثناء طلبا وطالبات، اساتذہ اور ملازمین کی ہیپا ٹائٹس فری کیمپ میں ٹیسٹ اور تشخیص کے لیے آمد کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ دس روز تک جاری رہے گا۔

ہیپا ٹائٹس 

مزید : ملتان صفحہ آخر