ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں فعال‘ ضلعی افسران  کے دورے‘ انتظامات کا جائزہ لیا 

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں پناہ گاہیں فعال‘ ضلعی افسران  کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ رحیم یار خان (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان)   بزدار حکومت کی جانب سے شدید سردی میں بے گھر افراد کیلئے انقلابی اقدام کیا گیا۔بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرکے کھانے کی بلا(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)


معاوضہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق کی ہدایت پر ملتان ڈویڑن میں 8 پناہ گاہیں فعال کردی گئیں جس میں 300 سے زائد افراد کے قیام و طعام کی سہولت موجود ہے۔چاروں اضلاع میں 101 بے گھر افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرکے کھانے کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ کمشنر ملتان شان الحق نے انتظامات کا جائزہ لینے بارے بھی پناہ گاہ کا دورہ کیااور بے گھر افراد کو اعلیٰ معیار کا کھانا اور رہائشی سامان فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر بے گھر افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔چاروں اضلاع میں مثالی پناہ گاہیں قائم کرکے بے گھر افراد کو پناہ دی جارہی ہے۔پناہ گاہیں جنرل بس سٹینڈز سمیت ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر قائم کی گئیں ہیں۔بے گھر افراد کو اعلی معیار کا کھانا اور رہائشی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔کمشنر شان الحق نے کہا کہ بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی ریاست کا اولین فرض ہے۔ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں پناہ گاہوں میں انتظامات کی خود نگرانی کریں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔دریں اثنا  بے گھر افراد کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا انقلابی قدم، تمام اضلاع میں عارضی پناگاہیں بنا کر بے گھر افراد کو مفت قیام و طعام کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات۔وزیراعظم پاکستان کے ویڑن پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو گذشتہ شب غریب و نادر بے گھر افراد، مزدوروں اور مسافروں کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے پناگاہیں بنا کر ان افراد کو کھانا اور گرم بستر ے فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلع ہذا کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے عارضی پناگاہیں بنا کر بے گھر افراد کو کھانا اور رات قیام کیلئے گرم بستر ے فراہم کئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ غریب و مستحق اور بے گھر افراد کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا احساس پروگرام اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر غیر معمولی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں بے گھر افراد کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی پناگاہیں بنا کر کھانے اور گرم بستروں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
پناہ گاہ