ایڈز کی روک تھام‘ صوبہ بھر کی جیلوں میں سکریننگ شروع کرنیکا فیصلہ
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)محکمہ صحت پنجابا نے ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے صوبہ کی جیلوں میں سکریننگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے ہدایت جاری کردی گئی ہے،جس کے بعد رحیم یارخان سمیت پنجاب کے تمام جیلوں میں ہر آنے والے قیدی اور حولاتیوں کی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
ایڈز کے مرض سے بچاؤاور تدارک کیلئے ایڈز کی سکریننگ شروع کی جائے گی،محکمہ صحت نے ایڈز کے مریضوں کے علاج معالجہ و تشخیص کیلئے 17 ٹریٹمنٹ سنٹر صوبہ بھر میں بنائے ہیں،اس کے علاوہ پولیو اور ایڈز کے تدارک کیلئے پروگرام کو نچلی سطح پر متحرک بنایا گیا ہے،واضح رہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جیلوں میں آنے والے قیدی اور حوالاتیوں میں بیشتر میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے، جن کے علاج پر سابق دور حکومت نے کوئی خاص توجہ نہ دی ہے جس کے باعث قیدیوں میں اس مرض کے بڑھنے کے امکانات ہیں۔
ایڈز