جنوبی پنجاب میں شدید سردی کی لہر‘ دھند سے معمولات زندگی متاثر

  جنوبی پنجاب میں شدید سردی کی لہر‘ دھند سے معمولات زندگی متاثر

  



ملتان‘ راجن پور (سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ نیوز رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج بدستور قائم ہے جس کی وجہ سے ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا تفصیل کے مطابق ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں دھند اور شدید سردی کا راج بدستور قائم ہے جس نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا معمولات زندگی جام ہوکر رہ گئے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز بھی ملتان میں صرف تھوڑی دیر کیلئے سورج نکلا تاہم دن بھر سورج نہ نکلنے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں شہریوں کی جانب سے شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات ودیگر اشیاء ضروریہ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے باعث ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تاہم دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم سرد خشک رہنے کے ساتھ ساتھ دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ دھند اور شدید سردی کی وجہ سے کرسمس سپیشل ٹرین کو مزید ایکسٹنڈکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز ویڈیو پیغام کے ذریعے کرسمس ٹرین کو 10 جنوری تک چلائے رکھنے کا اعلان کیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا پاکستان ریلوے کے عارضی ٹی ایل اے ملازمین کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں مستقل کیا جائے گا جبکہ گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین کو اپنے وسائل سے ایک درجہ موو اوور (Move Over) دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی درخواست کر چکے ہیں - انہوں نے کہا کہ شدید سردی اور دھند کے باوجود ریلوے 138 ٹرینیں چلا رہا ہے اور لوگوں کے معیار پر پورا اتر رہے ہیں۔ دھند اور خراب موسم کے باعث ٹرینوں کا شیڈول مزید متاثر ہونے لگا - گزشتہ روز فرید ایکسپریس، تیزگام، کراچی ایکسپریس، خیبر میل اور شالیمار ایکسپریس سمیت دیگر گاڑیاں 4 سے 10 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں - جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید سردی میں انتظار کی اذیت سے گزرنا پڑا - تفصیلات کے مطابق دھند اور خراب موسم نے ٹرینوں کا شیڈول بھی درہم برہم کر کے رکھ دیا - لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 10 گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 6 گھنٹے، تیز گام 5 گھنٹے، لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں - خیبر میل ساڑھے 4 گھنٹے، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے اور ہزارہ ایکسپریس اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچیں جبکہ فرید ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، کراچی جانے والی سندھ ایکسپریس کو بھی کئی گھنٹے کی تاخیر کا سامنا رہا - ٹرینوں کی گھنٹوں کی تاخیر نے مسافروں کو پریشان کئے رکھا اور وہ کئی گھنٹے تک ٹرینوں کی آمد کے منتظر رہے۔ ریلوے ہیڈکوارٹرنے دھنداورموسم کی خرابی کی صورت میں ڈیرہ غازی خان اورکشمور مچھ سبی سیکشن پرچلنے والی ٹرینوں کوتاخیرکاشکارہونے پرشرپسندوں کی طرف سے ممکنہ حملہ سے بچنے کے لئے محفوظ اسٹیشنوں پرروکنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں بتایاجاتاہے کہ متعلقہ ڈویژنوں سے کہاگیاہے کہ صرف دن کی روشنی اورصاف موسم میں ہی مذکورہ سیکشن پرٹرینوں کوچلایاجائے گزشتہ روزبھی لاہورسے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس کو سات گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچنے پر اور جعفر ایکسپریس کو دس گھنٹے تاخیر سے مچھ پہنچنے پر روک دیا گیا۔اندھیرا ہونے کے باعث دونوں ٹرینوں کودن کی روشنی میں کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے گا،ریلوے ذرائع کے مطابق شدید سردی کے باعث مسافروں خصوصا خواتین اور چھوٹے بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے،مسافروں کو کھانے پینے میں بھی مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر بگٹی ایکسپریس سات گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچنے پراندھیرا ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔شدید سردی ہونے کی وجہ سے مسافروں خصوصا خواتین اور چھوٹے بچوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ پشاورسے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس دس گھنٹے تاخیرسے مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ٹرین کو روک دیا گیا ہے اب دونوں ٹرینوں کودن کی روشنی میں کوئٹہ کے لئے روانہ کیا جائے گا۔ ٍ دھند کے باعث انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ ا?پریشن معطل رہنے سے پروازوں کا نظام درہم برہم، دو پروازیں منسوخ، ایک کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا، 19 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں، موسم خراب ہونے کے باعث فلائیٹ شیڈول معمول پر نہیں ا? رہا، سول ایوی ایشن، تفصیل کے مطابق دھند کے باعث ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ ا?پریشن کئی گھنٹے معطل رہا جس کی وجہ سے ریاض سے ملتان ا?نے والی پرواز لینڈ نا کر سکی، جسے کراچی بھیج دیا گیا، جبکہ قومی ایئرلائن کی ایک پرواز سمیت دوبئی جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں، دوحہ سے ملتان ا?نے والی پراوز 6 گھنٹے، جدہ سے ا?نے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز 7 گھنٹے تاخیر سے پہنچی، اسلام ا?باد سے ا?نے والی قومی ایئرلائن کی پرواز بھی تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، دوبئی، شارجہ اور بحرین سے ا?نے والی پروازیں دو دو گھنٹے تاخیر سے ملتان پہنچی، اسی طرح مدینہ سے ا?نے والی قومی ایئرلائن کی پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، دوسری جانب ملتان سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں بھی 2 سے 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، پروازوں کی تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید ازیت کا سامنا کرنا پڑا، مسافر ایئرپورٹ پر خوار ہوتے رہے، ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم خراب ہونے کے باعث مسائل درپیش ہیں، اگر موسم بہتر ہو جائے تو مسائل کافی حد تک بہتر ہو جائیں گے۔ راجن پورشہر میں شدید دھند اورسردی کی شدت کاسلسلہ جاری،خشک میو ہ جات، کوئلوں اور الیکٹر ک ہیٹرز کے خریداروں کی تعداد میں اضافہ، کوئلے فروخت کرنے والے دوکانداروں کے پاس تو گاہکوں کی لمبی وقطاریں لگ گئیں، گاہکوں میں توتکرار اورسبقت سے خریداری کر نے پر جھگڑا بھی دیکھنے کو ملا گذشتہ روز راجن پور میں ٹمپریچر صبح سے ہی پانچ ڈگری رہا جودن بھر گذر نے کے باوجود بمشکل دس ڈگری تک پہنچ پایا دن بھر سورج کو دھند نے چھپائے رکھا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ رہا۔ خراب موسم، شدیددھند، سردی کی شدت میں اضافہ کو مدنظررکھتے ہوئے حکو مت پنجاب سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کی چھٹیوں میں کم ازکم دوہفتوں کامزید اضافہ کرے والدین کا محکمہ تعلیم کے حکومت پنجاب اور صوبائی آفیسران تعلیم سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے شہریوں اور طلباء کے والدین نے اخبار کے توسط سے حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کے صو بائی آفیسران سے مطا لبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شدیدسردی کی لہرجاری ہے محکمہ موسمیات نے سردی کی اس لہر کادورانیہ 20 جنوری تک بتلایا ہے اس لئے معصوم بچوں کوسردی سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پنجاب،محکمہ تعلیم موسم سرماکی چھٹیوں میں دوہفتوں کالازمی اضافہ کرے اور بیس جنوری تک سکول بند رکھنے کااعلان کرے۔

سردی، دھند

مزید : ملتان صفحہ آخر