سڑک پر ملبہ‘ کوڑا پھینکنے پر 50سے  زائد سکولوں‘ شاپنگ سنٹرز کو نوٹس 

  سڑک پر ملبہ‘ کوڑا پھینکنے پر 50سے  زائد سکولوں‘ شاپنگ سنٹرز کو نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر کی ہدایت پر انچارج انفورسمنٹ نے ملبہ اور کوڑا سٹرکوں پر پھینکنے والے سکولوں اور پلازوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے، 50سے زائد سکولوں  اور شاپنگ سنٹرز(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)


 کو وارننگ نوٹس جاری کردیئے ہیں تفصیل کیمطابق ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے تمام انفورسمنٹ انسپکٹرز اور انچارج فہیم لودھی کو ہدایت جاری کررکھی ہے کہ ملبہ جات پھینکنے والے سرکاری و نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے خلاف کاروائی کی جائے جس پر انفورسمنٹ انچارج فہیم لودھی نے گذشتہ روز 50سے زائد سکولوں اور شاپنگ سنٹرز کو ملبہ اٹھوانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں  جبکہ ملبہ نہ اٹھانے پر نقد جرمانے کئے جائیں گے۔ 
نوٹس