2019ٗ نشتر ایمر جنسی میں پونے  چھ لاکھ مریضوں کا علاج معالجہ‘ 2ہزار 700مریض کی اموات ہوئیں 

2019ٗ نشتر ایمر جنسی میں پونے  چھ لاکھ مریضوں کا علاج معالجہ‘ 2ہزار 700مریض کی ...

  



ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں رواں سال کے دوران مجموعی طور پر پانچ لاکھ (81) ہزار دو سو پینسٹھ مریضوں کو چیک کیا گیا ہے۔جس میں سے ایک لاکھ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

چونتیس ہزار تین سو اڑتیس بن مریضوں کو تشویش ناک ہونے فوری طور داخل کروایا گیا ہے۔نشتر ایمرجنسی میں سال 2019 کے دوران دو لاکھ دو ہزار تین سو چالیس مریضوں کو مفت ایکسرے کی سہولت فراہم کی گئی۔37 ہزار 8 سو سترہ مریضوں کو الٹرا ساؤنڈ کی سہولت دی گئی۔27 ہزار 8 سو  74 مریضوں کو ای سی جی کے ٹیسٹ کروائے گئے۔ 49 ہزار پانچ سو 61 زخمیوں کی مرہم پٹی کی گئی۔تشویش ناک حالت میں آئے چھ ہزار نو سو چوالیس مریضوں کے آپریشن کیئے گئے۔30 ہزار چھ سو سنتیش شہریوں کی ای سی جی کی گئی۔سال 2019 میں مجموعی طور پر سات ہزار نو سو چودہ مریضوں کو کتوں نے کاٹا۔جن کی ویکسینیشن کی گئی۔کالا پتھر پی کر نشتر ایمرجنسی آنے والا مریضوں کی تعداد تین سو ستائیس ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں اس سال تقریبا دو ہزار چھ سو ترانوے شہری موت کے منہ میں چلے گئے۔

ایمرجنسی 

مزید : ملتان صفحہ آخر