ٹیکس اور ڈیوٹیز جمع کرنے کیلئے کسٹم دفاتر  رات 10بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت 

  ٹیکس اور ڈیوٹیز جمع کرنے کیلئے کسٹم دفاتر  رات 10بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت 

  



 ملتان(نیوز رپورٹر)کسٹم ذیلی دفاتر 30 اور 31 دسمبر کو رات گئے تک کھلے رہے گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام کسٹم فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر 30 دسمبر کو رات(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

 دس بجے تک اور 31 دسمبر کو رات 12 بجے تک کھلے رکھیں تاکہ لوگ آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مزید چیف کولیکٹر کسٹمز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہو جائے۔

ہدایت 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...