باپ کوا ٓگ لگا کرقتل کی کوشش کے ملزم  بیٹے کا 3روزہ جسمانی ریمانڈمنظور 

باپ کوا ٓگ لگا کرقتل کی کوشش کے ملزم  بیٹے کا 3روزہ جسمانی ریمانڈمنظور 

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پسند کی شادی کرنے سے منع کرنے پر والد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بیٹے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزم محمد شہباز کے خلاف اس کے والد سید نذر حسین نے جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم بیٹا جو کہ لاہور میں سی ایس ایس کی تیاری کر رہا ہے۔ چار روز قبل گھر واپس آیا اور پسند کی شادی کرنے کا مطالبہ کیا جس پر گھر والوں نے منع کیا اور کہا کہ جہاں منگنی ہوئی ہے وہیں شادی بھی ہوگئی۔ اس وقت تو بیٹے نے خاموشی اختیار کی اور جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا تو باہر گیا اور پٹرول لے کر گھر میں داخل ہوا اور کہا کہ اگر پسند سے شادی نہیں کرنے دینی تو وہ گھر والوں کو جلا کر خودکشی کرلے گا۔ اسی اثناء  درخواست گزار والد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے اور جان سے مارنے کی کوشش کی جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم سے ابھی تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

اقدام قتل 

مزید : ملتان صفحہ آخر