خواتین سے اغوا کے بعد ابدخلاقی‘ 2ملزمان کا 2جبکہ ایک کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خواتین سے اغوا کے بعد ابدخلاقی‘ 2ملزمان کا 2جبکہ ایک کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خواتین کو اغوا کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے مختلف مقدمات میں ملوث دو ملزموں کا 2 روزہ جبکہ تیسرے ملزم کا 3 روزہ جسمانی (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق ملزم مہربان کے خلاف شہری عدنان رشید نے اپنی بیگم (ک) کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا تھا، پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزم غلام مرتضی کے خلاف منظور حسین نے اپنی بیوی (الف) کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ کا مقدمہ درج کرایا گیا جس پر مذکورہ دونوں ملزموں کا عدالت نے دو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے دریں اثناء پولیس تھانہ الپہ کے مطابق ملزم غلام عباس کے خلاف صادق نے اپنی بیوی (ب) کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر ملزموں کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا گیا ہے جن سے ابھی تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر