میلسی پولیس کی کارروائی‘ ڈاکو نسیم شاہ ساتھیوں سمیت گرفتار‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ اسلحہ برآمد

  میلسی پولیس کی کارروائی‘ ڈاکو نسیم شاہ ساتھیوں سمیت گرفتار‘ نقدی‘ قیمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی کی بڑی کارروائی بدنام زمانہ ڈاکو ساتھیوں سمیت گرفتار لوٹا ہوا مال برآمد جرائم پیشہ افراد کے خلا ف کاروائیاں جاری(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

رہیں گی چوہدری محمد صدیق ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی کی صحافیوں سے گفتگو انہوں نے کہا کہ ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کر رکھی تھی جس کی کال شکایت 15پر ہونے کے بعد ہم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت نسیم شاہ عرف شالے شاہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی اور قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ نسیم شاہ مختلف اضلاع میں ڈکیتی رابری جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا انہوں نے مزید کہا کہ انکے گینگ کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاکہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈال دو گا سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے گشت کو بڑھایا جا رہا ہے تھانہ میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہیں انصاف کی فراہمی اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہم 24گھنٹے کوشاں ہیں
ڈاکو گرفتار