نوجوان قتل‘ حادثات میں 4افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  نوجوان قتل‘ حادثات میں 4افراد جاں بحق‘ گھروں میں کہرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شجاع آباد‘محسن وال‘ خانیوال‘ چوک سرور شہید‘ رحیم یار خان (تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) مقدمہ بازی کی رنجش پر 35سالہ شخص کو قتل کردیا گیا جبکہ 4افراد حادثات میں جاں بحق ہوگئے تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے علاقے رسول پور میں 3ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے 35 سالہ شخص کو قتل کردیاملزمان نے گھر میں گھس کر چھریوں کے ورا کرکے قتل کیا مقتول کے اہل خانہ کے مطابق 3 ماہ قبل مقتول وزیراحمد نے ملزمان کے خلاف اپنی بیوی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھاجس کی رنجنش (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

میں ملزمان نے 35 سالہ وزیر احمد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھانہ راجا رام پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیاہیتھانہ راجارام میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،3 افراد زخمی،تفصیل کے مطابق اقبال نگر میں بس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار مظہر سکنہ سولہ ایٹ بی آرجاں بحق ہوگیا،ریسکیو 1122 نے لاش سول ہسپتال منتقل کر دی۔ شریف کاٹن فیکٹری کے قریب کار کی موٹرسائیکل اور رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد شکور، عبدالغفار، محمد حنیف زخمی ہوگئے۔ جبکہ کھوکھر آباد چوک کے قریب موٹر سائیکل سلیپ ہونے سے محمد عمران ولد محمد سعید سکنہ فیملی کوارٹرز سول ہسپتال شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122نے نعش ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔ گزشتہ روز دن 2 بجے کے قریب چک نمبر631/TDA کا رہائشی شفاقت علی ولد منیر احمد وڑائچ جٹ اپنے لوڈر رکشا پر چوک سرورشہید سے واپس جارہا تھا۔ ایم ایم روڈ نزد لطیف پٹرول پمپ پر اچانک اس کی چادر لوڈر رکشا کی چائن میں آگیا جس پر وہ سر کے بل زمین پر گر ااور رکشا بے قابو ہوکر سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل سے ٹکر اگیا۔جس کے نتیجہ میں شفاقت علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ موٹر سائیکل پر سوار محمد افضل آرائیں ساکن چوک سرورش ہید شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ موٹر سائیکل اور رکشا کو آگ لگ گئی جسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھایا اور زخمی اور مرنے والے کی نعش کو ہسپتال پہنچایا۔دریں اثنا پل ڈگہ کارہائشی18سالہ محمدامتیاز جو اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں رحیم یارخان آرہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی تیز رفتارکار سے ٹکر اگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدامتیازجانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے35افراد جن میں لطیف آباد کارہائشی1سالہ محمد عثمان‘ بندور کا5سالہ محمد ظہور‘ کوٹ سمابہ کی32سالہ پروین بی بی‘ جمال ٹاؤن کی 45سالہ شاہدہ بی بی‘ خیر پورکھڈالی کا37سالہ عبدالحمید‘ حافظ کالونی کا71 سالہ محمدانور‘ ائیر پورٹ کا30سالہ محمدعمر‘ ٹبی لاڑاں کا17سالہ طحہ‘ راجن پور کا 26سالہ حمیرعلی اور 62سالہ محمد صفدر وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
قتل /حادثات