اندھا قتل ٹریس‘ جائیداد تنازع پر بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا

  اندھا قتل ٹریس‘ جائیداد تنازع پر بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا

  



ملتان (وقائع نگار) پولیس تھانہ مظفر آباد نے اندھا قتل ٹریس کرلیا ہے۔ مقامی پولیس نے جائیداد کے لالچ میں نوجوان کو قتل کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں 18 دسمبر کو تقریباََ 7 بجے شام احمدرضا آص ولد محمد آصف علی قوم آرائیں سکنہ الریش فیز 1 گلی نمبر 7نے بیان دیا کہ میرے بھائی محمد وقار آصف بعمر 24سال کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔جس پر مقدمہ نمبر 1254 /19 بجرم 302 کے تحت تھانہ مظفر آباد میں درج کیا گیا ہے۔واقعہ کا نوٹس (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ایس ایچ او مظفر آباد انسپکٹر بشیر احمدہراج کو ہدایت دی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔جس پر ایک ٹیم کو تشکیل دیا گیا ہے۔جہنوں نے دن رات محنت کر کے جدید سائنسی خطو ط پر تفتیش کی۔تو معلوم ہوا ہے کہ مدعی مقدمہ محمد احمد رضا آصف نے اپنے دوسرے بھائی محمد جنید آصف اور دیگر تین افراد شہزاد، محمد یسین،علی، بابر علی کے ساتھ مل کر جائیداد کی خاطر محمد وقار آصف کو رسیوں سے باندھ کر لوہے کا پائپ سر میں مار کر قتل دیا تھا۔شک کی بنیاد پر پر ملزمان احمد رضا آصف، محمد جنید، بابر علی، محمد یسین اور شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا۔تو ملزمان نے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔قتل ٹریس ہونے پر سی پی او ملتان نے ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے

اندھا قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر