وارداتوں میں ملوث امام بخش عرف ہاشم گینگ کے 6ارکان گرفتار

  وارداتوں میں ملوث امام بخش عرف ہاشم گینگ کے 6ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) بستی ملوک پولیس نے چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چھ رکنی امام بخش عرف ہاشم گینگ کے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضے سے موٹر سائیکلیں۔غیر قانونی اسلحہ معہ (22) گولیاں.چار موبائل فونز برآمد کیئے ہیں۔مجموعی طور پر دس سے زائد مقدمات کو ٹریس کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں 18 دسمبر 2019 کو تقریباََ سات بجے رات پولیس کنسٹیبل محمد طارق ڈیوٹی پر جا رہا تھا۔کہ اسی اثناء میں پل متے والی پر تین کس نا معلوم اشخاص مسلح اگئے۔جہنوں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

نے آتے ہی کانسٹیبل محمد طارق کو روکا تو کنسٹیبل محمد طارق نے ملزمان کو قابو کرنے کی کوشش کی تو ایک ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں محمد طارق کی ٹانگ زخمی ہوگئی۔ ملزمان نے کانسٹیبل محمد طارق سے پانچ ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔واردات کی اطلاع پر سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک اور ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے نوٹس لیا۔خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ اور ایس پی صدر ڈویڑں رانا محمد اشرف کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔جس میں ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشید نصر اللہ وڑائچ، ایس ایچ او بستی ملوک قسور کالرو،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود اقبال،اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار احمد، کانسٹیبل محمد سجاد، محمد آصف وغیرہ شامل ھے۔ جنہوں نے قلیل عرصہ میں واردات کا سراغ لگاتے ہوئے امام بخش عرف ہاشم گینگ کے چھ رکنی ارکان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔امام بخش عرف ہاشم گینگ کے ارکان میں محمد عمران ولد محمد رمضان قوم بھٹی سکنہ صادق والا۔محمد وقاص ولد محمد اقبال قوم بلوچ سکنہ پل چھڑ ہویانوالی۔ محمد رمضان ولد محمد صادق قوم موہانہ سکنہ نادر آباد پھاٹک۔ امام بخش عرف ہاشم ولد اللہ بخش قوم کمہار سکنہ 376 ڈبلیو بی دنیا پور۔محمد شاہد ولد فضل الرحمن قوم دیپال موضع ابو سعید چاہ سلطان والا بہادر پور تحصیل جلالپور پیر والا۔محمد شوکت ولد عبدالستار قوم رحمانی سکنہ آلہ آباد تحصیل حاصل پور کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضے سے قبضہ سے سات موٹر سائیکل، چھ پسٹل معہ 22 روند،چار موبائل فون اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی اور تھانہ بستی ملوک کے 10 مقدمات اور ضلع ملتان کے دیگر تھانہ جات کے درجنوں مقدمات ٹریس کر لئے۔
گینگ گرفتار