علاقے کی ابتر حالت اور ڈینگی کا مسئل

علاقے کی ابتر حالت اور ڈینگی کا مسئل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مکرمی!میرا تعلق لاہور کے علاقے شاہدرہ بیگم کوٹ سے ہے جو کبھی لاہور کے اچھے علاقوں میں شامل تھا، اس کی موجودہ حالت قابل رحم ہے۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گندا پانی اور ٹریفک کے مسائل کیا کم تھے کہ اب اس علاقے میں ڈینگی مچھر کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ قریب سے گزرتے گندے نالے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ فوگ کی وجہ سے صورت حال اور بھی تباہ کن ہے۔ میری حکومت سے گزارش ہے کہ اس علاقے کی طرف بھی توجہ دی جائے اور فوگ سپرے کے ساتھ مچھر سپرے بھی کروا دیں، تاکہ علاقے کے مکین سکھ کا سانس لے سکیں۔)ارفعہ محمود،بیگم کوٹ شاہدرہ لاہور(
پاکستان کے نام تمام مراسلات نیک نیتی کی بنیادپر شائع کیے جاتے ہیں،تاہم  ادارے کامرا سلہ نگارحضرات  کی رائے سے متفق ہوناضروری نہیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -