بہاولپور‘پریس کلب انتخابات‘ نصیر احمد ناصر دوسری بار صدر منتخب

بہاولپور‘پریس کلب انتخابات‘ نصیر احمد ناصر دوسری بار صدر منتخب

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورپریس کلب بہاولپورکے سال2020 کے انتخابات انتہائی پرامن اوردوستانہ ماحول میں منعقدہوئے جس میں نصیراحمد ناصر 75 ووٹ لے کردوسری بارپریس کلب کے صدرمنتخب ہوگئے زاہدعلی خان64 ووٹ لے کرسینئرنائب صدر محمودظہیر86 ووٹ لے کرنائب صدر، ریاض احمد بلوچ 64 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری، محمدقاسم بھٹی59 ووٹ لے کرجوائنٹ سیکرٹری اطہرلاشاری68 ووٹ لے کرفنانس سیکرٹری جبکہ محمدندیم عباس73 ووٹ لے کرآفس سیکرٹری منتخب (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ہوئے ممبران مجلس عاملہ کیلئے سیدعدنان علی، وجاہت بشیردھرالہ، بقاالمحسن، مشتاق احمدبھٹی، خالدسردار، امین باسط، نذرعباس گھلو، آصف کبیرنے کامیابی حاصل کی۔ دریں اثنا صنعت وصحافت کاچولی دامن کاساتھ ہے۔ بہاولپورپریس کلب ایک اہم ادارہ ہے جوبہاولپورشہراوراس کے اداروں کے مسائل اجاگرکرنے میں اپنی ایک مستند حیثیت رکھتاہے۔یہ بات صدربہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری جاویداقبال چوہدری نے چیمبرکے عہدیداروں اوراراکین کے ہمراہ بہاولپورپریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کوکامیابی پرمبارک باددیتے ہوئے کہی اس موقع پرسینئرنائب صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری احمدبلال، نائب صدرالیاس خان، سابق صدرملک اعجاز ناظم اوردیگراراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جاویداقبال چوہدری نے کہاکہ پریس کلب بہاولپورشہراوراس علاقہ کے سماجی، معاشی، معاشرتی مسائل اجاگرکرنے میں اپنابھرپورکرداراداکریگا انہوں نے کہاکہ بہاولپورپریس کلب اوراس خطہ کے صحافی یہاں کی صنعتی ترقی میں ہماراساتھ دیں تاکہ ہم مل جل کر اس علاقہ کومعاشی ومعاشرتی طورپرترقی یافتہ بناسکیں بہاولپورکوجان بوجھ کرصنعتی ترقی سے محروم کیاجارہاہے2013 میں شروع ہونیوالاانڈسٹریل سٹیٹ بہاولپورکامنصوبہ2020 میں ہنوز تشنہ تکمیل ہے اس منصوبے میں سہولتوں کافقدان ہے ستم ظریفی ہے کہ انڈسٹریل سٹیٹ کااپنافیڈرہی نہیں جس کی بدولت صنعتوں کوبجلی کی فراہمی میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ لودھراں اوررحیم یارخان کی طرح بہاولپورمیں انڈس ٹری کی بنیاد ہی موجود نہ ہے انڈسٹری کاکالم نہ ہونے سے یہاں صنعتی ترقی ہوہی نہیں سکتی صنعتی ترقی ہوگی توبہاولپورترقی کریگااوریہاں کے لوگ خوشحال ہونگے اس کیلئے پریس کلب ہمارے ساتھ تعاون کرے اورہمارے مسائل اجاگرکرے سینئرنائب صدربہاولپورچیمبر احمدبلال نے نومنتخب عہدیداران پریس کلب کومبارک باددیتے ہوئے کہاکہ بہاولپورکی صحافت کاایک مقام ہے جسے پاکستان بھرمیں تسلیم کیاجاتاہے انہوں نے کہاکہ بہاولپورپریس کلب اس علاقہ کی صنعتی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کرداراداکرے یہ دھرتی ہماری ہے اوراس کاہرباسی دھرتی کاقرض چکانے کیلئے اپناکرداراداکرے انہوں نے کہاکہ بہاولپورکے دیرنیہ مسائل کے کم مدت میں حل کیلئے باہمی طورپرمل جل کرلائحہ عمل بناناہوگا۔ قبل ازیں صدربہاولپورپریس کلب نصیراحمدناصرنے بہاولپورچیمبرکے عہدیداروں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے انہیں اوران کے ساتھیوں کوجوذمہ داری سونپی ہے اسے کماحقہ احسن طریقہ سے نبھانے کیلئے بھرپورکرداراداکرینگے انہوں نے کہاکہ سول سوسائٹی، بیوروکریسی، سیاستدانوں اورصنعتکاروں سمیت تمام طبقات کے تعاون سے بہاولپورکے مسائل کوحل کرانے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کی رضااورساتھیوں وشہریوں کی فلاح ہمارامطمع نظررہے گااداروں کیساتھ باہمی روابطہ کوفروغ دیں گے اوربہاولپورکے مسائل کے حل کیلئے بھرپورکرداراداکرینگے۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری بہاولپورپریس کلب ریاض احمدبلوچ نے اس موقع پرنومنتخب عہدیداران پریس کلب کاتعارف کراتے ہوئے کہاکہ پریس کلب میں جس افہام وتفہیم اورخوش اسلوبی سے الیکشن کاانعقاد ہواہے وہ انتہائی خوش آئندہے جس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پریس کلب پڑھے لکھے لوگوں کاباوقار فورم ہے اس موقع پرصدربہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اوران کے رفقاء نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کوپھولوں کے ہارپہنائے اس موقع پرچیئرمین وزیراعلی کمپلینٹ سیل جاوید خان دولت زئی نے بھی پھولوں کے ہارپہنائے۔

نصیر احمد ناصر

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر


loading...