پائلٹ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پرڈی جی سے جواب طلب

پائلٹ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست پرڈی جی سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پائلٹ کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پرڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے پائلٹ محمد بلال کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے ائیر ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس کی تجدید کے لئے درخواست جمع کروا رکھی ہے،سول ایوی ایشن کی جانب سے 100 دن گزرنے کے باوجود لائسنس کی تجدید نہیں کی رہی،قانون کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 7روز میں لائسنس کی تجدید کا فیصلہ کرنا ہوتاہے۔
لائسنس

مزید :

صفحہ آخر -