چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل اکیڈمی کے افسران سٹاف سے الواداعی ملاقات 

  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جوڈیشل اکیڈمی کے افسران سٹاف سے الواداعی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے کیشیئر اور کیئر ٹیکر کی پوسٹ کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے افسروں اور سٹاف سے الوداعی ملاقات کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشل ایجوکیشن کا بہترین ادارہ ہے، جہاں ہمارے جوڈیشل افسر، لاء افسراور عدالتی سٹاف کو بہترین تربیت فراہم کی جارہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی بدولت ہماری عدلیہ میں نکھار آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات باعثِ مسرت ہے کہ پہلی بار اکیڈمی کا پورا سٹاف ان کے سامنے موجود ہے۔

الوداعی ملاقات

مزید : صفحہ آخر


loading...