ڈکیتی، چوری کی وارداتیں بڑھنے کیخلاف دائر درخواست، ایس ایس پی آپریشنز طلب

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں بڑھنے کیخلاف دائر درخواست، ایس ایس پی آپریشنز طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے خلاف دائردرخواست پرایس ایس پی آپریشنز لاہور کوطلب کرلیا،عدالت نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 28 جنوری کو متعلقہ ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوں،جسٹس چودھری مشتاق احمد نے طلعت رضوان نامی شہری کی اس درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک بات ہے، جدید ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود وارداتوں پر قابو کیوں نہیں پایا جارہا، پورے لاہور میں سیف سٹی کے کیمرے نصب ہونے کے باوجود جرائم پیشہ افراد کھلے عام وارداتیں کررہے ہیں۔
طلب

مزید :

صفحہ آخر -