ٹیکس گوشوارے، ایف بی آ ر دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے

  ٹیکس گوشوارے، ایف بی آ ر دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے

  



اسلام آ باد (آ ئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آ ر)نے تمام کسٹم فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر 30 دسمبر کو رات دس بجے تک اور 31 دسمبر کو رات 12 بجے تک کھلے رکھیں تاکہ لوگ آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آ ر)نے تمام کسٹم فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے دفاتر 30 دسمبر کو رات دس بجے تک اور 31 دسمبر کو رات 12 بجے تک کھلے رکھیں تاکہ لوگ آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مزید چیف کولیکٹر کسٹمز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہو جائے۔

ایف بی آر دفاتر

مزید : صفحہ آخر