سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ کی والدہ کی نمازجنازہ ادا

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ کی والدہ کی نمازجنازہ ادا

  



اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ کی والدہ رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں جن کی نمازجنازہ اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی،نمازجنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ،راجہ عمران اشرف،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین،پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین آذرایڈووکیٹ،پی پی پی راولپنڈی سٹی کے صدر بابر جدون،ملک خالد نواز بوبی،سینئر رہنماء یوسف بلتی،توقیر عباس،اسماعیل،جمیل،مہر افتخار سیال،تاج کیانی،سردار غلام مرتضیٰ،غلام محمد بلتی،ابراربٹ،سابقہ ڈائریکٹرایچ آر سی ڈی اے آغا محمد علی شاہ،سابق آئی جی سندھ افضل شگری،کرنل علی،سید ذوالفقار بلتی،آغااظہر عون سمیت دیگر سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیات،معززین علاقہ، بلتی برادری کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل آئی ٹین مرکزامام بارگاہ میں آج ادا کی جائے گی۔

 نمازجنازہ

مزید : صفحہ آخر