کرسمس سپیشل ٹرین 10جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، شیخ رشید

کرسمس سپیشل ٹرین 10جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، شیخ رشید

  



لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ شاہراہوں پر دھند کی وجہ سے ریلوے پر مسافروں کا بوجھ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اس لئے کرسمس سپیشل ٹرین کو 10جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیر اعظم عمران سے درخواست کی ہے کہ ہم ریلوے کے گریڈ 1تا16کے ملازمین کا اپنے وسائل سے ایک گریڈ بڑھاناچاہتے ہیں۔ اپنے ویڈیو میں شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح عدالت سے فیصلہ ہو گیا اس روز تمام ٹی ایل ملازمین کو ریلوے میں مستقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شدید ترین موسم میں بھی ریلوے 138ٹرینیں چلا کر عوام کے معیار پر پورا اتر رہی ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر


loading...