یکساں قومی نصاب کی تشکیل میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی: شفقت محمود

یکساں قومی نصاب کی تشکیل میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی: شفقت محمود

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے گا،نئی تعلیمی اصلاحات نافذالعمل ہونے کے بعد مدارس کے بچے بھی سکولوں کی طرح امتحان پاس کریں گے،تعلیم ایک قومی معاملہ ہے جس پر سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔یکساں قومی نصاب  کی تشکیل میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے اور اٹھارویں ترمیم کے تحت تعلیم بدستور صوبائی شعبہ ہی رہے گا۔سوموار کے روز  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر تعلیم نیکہا کہ مدرسہ اصلاحات کا مقصد زیر تعلیم طلبا کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے اور مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہ کہ یکساں قومی نصاب  کی تشکیل میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے اور اٹھارویں ترمیم کے تحت تعلیم بدستور صوبائی شعبہ ہی رہے گا جبکہ نئی اصلاحات کے مطابق مدارس کے بچے بھی سکولوں کی طرح امتحان پاس کریں گے۔انہوں نے  کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے سکولوں میں معیار تعلیم کی بہتری پر کام شروع کرنے لگے ہیں جبکہ ملک بھر کے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈز 15 اگست  تک نتائج کا ا علان کر دیا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک قومی معاملہ ہے جس پر سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

 شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر