پرائس کنٹرول میکنزم پرموثر عملدرآمد سے قیمتوں میں نمایاں استحکام آیا،اسلم اقبال

  پرائس کنٹرول میکنزم پرموثر عملدرآمد سے قیمتوں میں نمایاں استحکام ...

  



لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقدہوا،جس میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ، مارکیٹوں میں طلب ورسد کی صورتحال اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا-ڈی جی انڈسٹریز،ڈی جی پی آراور متعلقہ محکموں کے اعلی افسران نے اجلا س میں شرکت کی-صوبہ بھر سے کمشنر وڈپٹی کمشنر زنے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی-صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی کاوشوں اور پرائس کنٹرول میکنزم پرموثر عملدرآمد سے قیمتوں میں نمایاں استحکام آیاہے تاہم پسماندہ علاقوں میں ابھی تک اشیا ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کی شکایات ہیں،انتظامیہ صورتحال بہتر بنائے-انہوں نے کہاکہ صارفین قیمت پنجاب ایپ ڈان لوڈ کریں اور اشیا ضروریہ کی حقیقی قیمتیں جانیں -قیمت ایپ پنجاب پر روزانہ کی بنیاد پر اشیا ضروریہ کی قیمتیں درج کی جاتی ہیں -عوام اشیا ضروریہ کی زیادہ قیمت ہر گز ادا نہ کریں،گراں فروشی پر 0800-02345پر شکایت درج کرائیں -انہوں نے کہاکہ گراں فروشی کے خلاف آنے والی شکایات کے ازالہ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں -مقررہ وقت کے اندر شکایت کاازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی-عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے 5بڑے شہروں میں 20جنوری تک آن لائن ہوم ڈلیوری سسٹم کا آغاز ہوجائے گا-انہوں نے کہاکہ 17اضلاع میں نئے ماڈل بازارو ں کے قیام کے لئے جگہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے-صوبائی وزیرنے ماڈل بازاروں میں کسان پلیٹ فارم کا پوری طرح فعال نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیااو رہدایت کی کہ تمام ماڈل بازارو ں میں کسان پلیٹ فارم فعال کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

اسلم اقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...