وزیراعظم کادورہ ڈیوس 68ہزار ڈالر میں مکمل ہوگا،ممکنہ اخراجات کی تفصیلات شیئر
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف نے وزیراعظم کے دورہ ڈیوس پر ممکنہ اخراجات کی تفصیلات شیئر کر دیں۔چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کم ترین اخراجات میں 21 تا 23 جنوری 2020 ڈیوس کا دورہ مکمل کریں گے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے دورے میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سے کہیں کم اخراجات اٹھیں گے۔ جنوری 2020 میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ ڈیوس محض 68 ہزار ڈالرز میں مکمل ہوگا۔
دورہ ڈیوس