گوجرانوالہ،مسافر وین نالے میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

گوجرانوالہ،مسافر وین نالے میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

  



گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر آباد جیمن پل کے قریب مسافر وین نالے میں گر گئی جس کے باعث ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ 9 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ مزید مسافروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین گجرات سے سیالکوٹ جارہی تھی۔حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

مسافر وین

مزید : صفحہ آخر


loading...