اسد عمر کی ڈانس ویڈیو چلانے پر شوذب مرزا کی  ٹی وی چینلز پر کڑی تنقید

   اسد عمر کی ڈانس ویڈیو چلانے پر شوذب مرزا کی  ٹی وی چینلز پر کڑی تنقید

  



اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شوذب مرزا نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں ان ٹی وی چینلز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیٹے کی شادی میں ڈانس کو بریکنگ نیوز یا اپنے روٹین کے شوز کی زینت بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر دکھا کر میڈیا نے اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، ان کے خلاف پیمرا کو کارروائی کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نجی اور گھریلو تقریبات کو یوں میڈیا کو نہیں دکھانا چاہئے اور پیمرا پر یہ لازم ہے کہ وہ ان چینلز کو پابند بنائے کہ وہ اخلاقی حدود عبور نہ کریں۔

ڈانس ویڈیو

مزید : صفحہ آخر