احساس پروگرا م کے تحت 15منتخب اضلاع میں کفالت پروگرام شروع کیا جائیگا: ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس پروگرا م کے تحت 15منتخب اضلاع میں کفالت پروگرام شروع کیا جائیگا: ڈاکٹر ...

  



لاہور(این این آئی)سماجی تحفظ اورغربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ ا حساس پروگرام کے تحت چندہفتے میں 15منتخب اضلاع میں کفالت پروگرام شروع کیاجائے گا جس کامقصد معاشرے کے غریب طبقوں کوبااختیاربناناہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کفالت پروگرام پر 8ارب 60کروڑ کی ایک اضافی رقم خرچ کی جائے گی،اس پروگرام کادائرہ اگلے سال مارچ میں 34اضلاع تک بڑھادیاجائے گا جبکہ پروگرام کو دوسر ے اضلاع میں بھی توسیع دی جائے گی۔ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاکہ کفالت پروگرام کے تحت آزادکشمیر میں کنٹرول لائن کے ساتھ 216دیہات کاسماجی معاشی سروے مکمل کیاگیا ہے جس کامقصدکمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈ رکھنے والی تمام خواتین کوغیرمشروط طورپرپروگرام میں شامل کرناہے۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت آئندہ ماہ تک تحفظ کے نام سے ایک اورپروگرام شروع کیاجائے گا تاکہ غریب لوگوں کوصدمات سے تحفظ فراہم کیاجائے۔

 ڈاکٹرثانیہ نشتر

مزید : صفحہ آخر


loading...