سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کی نگرانی کیلئے سندھ کے تمام ایئر پورٹس پر دفاتر کے قیام کا فیصلہ 

  سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کی نگرانی کیلئے سندھ کے تمام ایئر پورٹس پر دفاتر کے ...

  



کراچی (این این آئی) سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے صوبے بھر کے ایئرپورٹس پر خصوصی برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف ایئرپورٹس پر دہشت گردوں کی نگرانی کے لیے دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نواب شاہ، حیدر آباد اور سکھر ایئرپورٹس پر دفاتر کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جگہ مانگ لی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے سندھ پولیس نے سول ایوی ایشن حکام کو خط لکھ دیا ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بھی پولیس چیف کو نوٹی فیکیشن جاری کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ خط میں سی ٹی ڈی کے نئے یونٹ کو سی ٹی ڈی واچ برانچ کا نام دینے کی سفارش کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی انسداد دہشت گردی کے معاملات دیکھ رہی ہے، واچ برانچ سندھ بھر کے ایئرپورٹس کے حدود میں دہشت گرد ونگز اور جرائم پیشہ عناصر کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔

سندھ ایئر پورٹس

مزید : صفحہ آخر


loading...