عمران فاروق قتل کیس،گواہوں کے بیانات کیلئے برطانوی حکومت کو خط

  عمران فاروق قتل کیس،گواہوں کے بیانات کیلئے برطانوی حکومت کو خط

  



اسلام آباد(آئی این پی) عمران فاروق قتل کیس میں ایک اور اہم پیشرفت، ایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم نے برطانوی حکومت کو گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرانے کیلئے خط ارسال کر دیا۔خط کے متن کے مطابق اے ٹی سی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویڈیو لنک انتظامات کا کہا ہے، بیان ریکارڈ کرنے کیلئے گواہوں کی دستیابی سے متعلق بتایا جائے۔ ایف آئی اے نے گواہوں کی فہرست بھی برطانوی حکومت کو بھجوا دی، یو کے بارڈر ایجنسی کو دفتر خارجہ کے ذریعے خط لکھا گیا، ایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کو تاحال برطانوی جواب کا انتظار ہے۔

عمران فاروق

مزید : صفحہ آخر


loading...