افغانستان،ٹی ٹی پی کمانڈر سیف اللہ محسود حقانی گروپ کے ہاتھوں ہلاک
کابل(آئی این پی)افغانستان میں فائرنگ سے ٹی ٹی پی کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک ہوگیا، قاری سیف اللہ محسود کوخوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا، ٹی ٹی پی نے حقانی نیٹ ورک پرقتل کا الزام عائد کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست میں عسکریت پسندوں نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیاتھا۔ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی ٹی پی نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں نے ایک روز قبل اسی علاقے میں ٹی ٹی پی کے دیگر 3جنگجوں کو بھی قتل کیا تھا۔ قاری سیف اللہ محسود حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا۔ وہ پاکستان میں کئی خودکش حملوں میں ملوث تھا اور اس نے حال ہی میں ایک آڈیو پیغام میں 2019 میں پاکستان میں 75 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔قاری سیف اللہ محسود کو 2016 میں افغانستان میں گرفتار کرکے 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بعد ازاں اسے رہا کر دیا گیا۔
سیف اللہ محسود