جنر ل بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس بنانے کیلئے بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم 

    جنر ل بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس بنانے کیلئے بھارتی آرمی ایکٹ میں ترمیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آن لائن) بھارت نے حالات کو مزید کشیدہ بنانے کی راہ ہموار کرنا شروع کردی بھارتی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملاز مت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی، ترمیم جنرل بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس کا عہدہ نوازنے کیلئے کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے حالات کو مزید کشیدہ بنانے کی راہ ہموار کرنا شروع کردی، بھارتی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی، ترمیم جنرل بپن راوت کو چیف آف ڈیفنس کا عہدہ نوازنے کیلئے کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کشیدہ حالات کا بہانہ بنا کراپنے آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ نمٹا دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے اپنے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔آرمی ایکٹ میں ترمیم ہونے سے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی چیف آف ڈیفنس سٹاف بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے بذریعہ ایگزیکٹو آرڈرآرمی ایکٹ 1950ء  میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ترمیم سے جنرل رینک کے آفیسر زکو مدت ملازمت میں توسیع دی جاسکے گی۔
۔بھارتی ایکٹ

مزید :

صفحہ آخر -