حج 2020، کوٹہ کے حصول کی دوڑ شروع، سینکڑوں برو کر کوٹہ حاضر ہے کیساتھ میدان میں 50سے 80لاکھ کا ریٹ نکال دیا

حج 2020، کوٹہ کے حصول کی دوڑ شروع، سینکڑوں برو کر کوٹہ حاضر ہے کیساتھ میدان ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2020ء،حج کوٹہ کے حصول کی دوڑ پھرشروع،سینکڑوں بروکر حج کوٹہ حاضرہے کے ساتھ ایک دفعہ پھر میدان میں آ گئے،50لاکھ سے 80لاکھ کا ریٹ نکال دیا،10لاکھ ایڈوانس دے کر بقیہ رقم کوٹہ ملنے کے بعد دینے کی پیشکش،نئی انرول کمپنیوں کے دفاتر میں بروکرز کے فون،وزارت مذہبی امور کے دفتر کے عملے اور وزارت مذہبی امور کے دفاتر کے اہلکاروں کے نا م استعمال ہونے لگے،وزارت مذہبی امور نے ایسے افراد سے ہوشیار رہنے کا کہہ دیا،حج کوٹہ وزارت نے ہمیشہ میرٹ پر دیا ہے اس سال بھی جو ہو گا میرٹ پر ہو گا،سپریم کورٹ کی نامزد کردہ فارمولیشن کمیٹی ہی فیصلہ کرتی ہے،بروکر کی باتوں میں نہ آئیں وزارت مذہبی امور کا ان بروکر سے کوئی تعلق نہ ہے،وزارت نے کوٹہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ نہیں کیا،فارمولیشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ حج پالیسی 2020ء کی منظوری دے گی۔ 

 حج کوٹہ

مزید : صفحہ آخر